ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہزاروں کروڑکی تجارت افغانستان کی صورت حال کی وجہ سے متاثر سی ٹی آئی نے تشویش کا اظہار کیا

ہزاروں کروڑکی تجارت افغانستان کی صورت حال کی وجہ سے متاثر سی ٹی آئی نے تشویش کا اظہار کیا

Wed, 18 Aug 2021 23:59:30    S.O. News Service

نئی دہلی،18اگست(آئی این ایس انڈیا) بھارت اورافغانستان کے درمیان صدیوں سے تجارتی تعلقات رہے ہیںلیکن طالبان کے افغانستان کے اقتدار پر قابض ہونے کے ساتھ ہی بھارت کے افغانستان کے ساتھ تجارتی تعلقات پر بھی اثر پڑنے کا امکان ظاہر کیا جارہاہے۔ تجارتی تنظیم چیمبر آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (سی ٹی آئی)کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال 2020-2021 میں بھارت اور افغانستان کے درمیان تقریبا000 10کروڑ روپے کی تجارت ہوئی۔اگر ہم بھارت سے برآمدات کی بات کریں تو 2020-21۔بھارت نے افغانستان کو تقریباََ6000 کروڑ روپے برآمد کیے ۔

بھارت جنوبی ایشیا میں افغان مصنوعات کی سب سے بڑی منڈی ہے۔ بھارت بنیادی طور پر افغانستان سے خشک میوہ جات اور پھل برآمد کرتا ہے ، جس میں کشمش ، آخروٹ ، بادام ، انجیر ، پستہ ، خشک خوبانی جیسے خشک میوہ جات بھارت نے افغانستان سے خریدے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ انار ، سیب ، چیری ، کینٹالپ اور مصالحے جیسے ہینگ،زیرہ اور زعفران بھی افغانستان سے درآمد کیے جاتے ہیں۔ خوبانی اوردواؤں کی جڑی بوٹیاں بھی افغانستان سے درآمد کی جاتی ہیں۔


Share: